اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اسلامی ممالک ہیں کہ جن کی دوستی پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی بھی کوشش کر رہی ہے کہ نئے دور میں دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے تعلقات کی سطح اپنی بلندیوں پر پہنچ جائے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے لئے ایران اور پاکستان کی پارلیمانوں کے تعلقات بہت ہی اہم ہیں۔ انہوں نے علاقے کے مسائل اور خاص طور پر مشرق وسطی کی صورتحال اور ان مسائل کو حل کرنے میں ایران اور پاکستان کے کردار کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کردار بہت ہی اہم ہے اور پاکستان سبھی تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کئے جانے کا خواہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲